نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد اپنے ایک بیان سے تنازعہ کھڑا کرنے والے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے منگل کو پاکستانی سرحد کے اندر اندر واقع دہشت گرد ٹھکانوں پر فوج کی کاروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی تباہی لازمی ہے۔سدھو نے ٹویٹ کر کہاکہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے، آگ آگ کو کاٹتی ہے، سانپ جب کاٹتا مار دیتی ہے، اس کے زہریلے مادے کی تباہی لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ کی جئے ہو،جے ہند کی فوج۔ دراصل پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کے بعد سدھو نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں کی حرکت کے لئے پورے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،ان کے اس بیان کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے نشانہ لگایا تھا۔یہاں تک کہ کانگریس نے سرکاری طور پر کہا تھا کہ سدھو کو ملک کے جذبے کے مطابق بیان دینا چاہئے۔غور طلب ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے منگل کو علی الصبح کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستانی حصے میں بہت سے دہشت گرد کیمپوں پر بمباری کی۔